ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران نے 6 یورپی ممالک کو تیل متوقف کرنے کے بعد اب برطانوی اور فرانسیسی کمپنیوں کو بھی تیل کی فروخت متوقف کردی ہے ایرانی تیل کمپنی کے مطابق ایران نے اپنا تیل فروخت کرنے کے لئے نئے گاہک تلاش کرلئے ہیں۔
ایرانی وزارت تیل کے اہلکار علی نیکزاد کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ اور وزارت تیل کے حکم کے مطابق ایران نے برطانوی اور فرانسیسی کمپنیوں کو خام تیل کی فروخت بند کردی ہے اس سے قبل یورپی یونین نے ایران سے تیل کی خرید کو 6 ماہ بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایران نے یورپی یونین کے فیصلے پر ابھی سے عمل درآمد شروع کردیا ہے اس سے قبل ایران نے اٹلی، یونان، اسپین ، پرتگال اور بعض دیگر یورپی ممالک کو تیل کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی اور اب ایران نے برطانوی اور فرانسیسی کمپنیوں کو بھی تیل کی فروخت بند کردی ہے۔
........
/169